۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران اور سیاسی فتنے کی وجہ سے سب کی توجہ سیاست پر ہے، متاثرین پر نہیں ہے، سیلاب زدگان کا سب کچھ بہہ گیا ہے، ان کو پانی، خوراک اور کپڑوں کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے کئی علاقوں میں بہت ہی نقصان دہ صورتحال ہے، اس دفعہ سیلاب نے محروم علاقوں کی طرف رخ کیا ہے، ان علاقوں میں چونکہ گھر کچے ہوتے ہیں، استحکام نہیں ہوتا، تھوڑے سے ریلے سے بھی بہت نقصان ہو جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران اور سیاسی فتنے کی وجہ سے سب کی توجہ، میڈیا کی توجہ سیاست کی طرف ہے اور سیلاب کی طرف رجحان اور خبریں نہ ہونے کے برابر ہیں، پہلے جب بھی پاکستان ان آفات کا شکار ہوا ہے تو حکمرانوں سے زیادہ عوام نے خود اہتمام کیا ہے، اس دفعہ بھی عوام کو چاہیے کہ اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا ہے کہ اس مصیبت کے اندر مصیبت یہ ہے کہ متاثرین بے یارومددگار ہیں، ان متاثرین کی ضروریات کو پورا کریں ان کو خوراک کی ضرورت ہے، لباس کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کا سب کچھ پانی میں بہہ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ان اقدار کا خیال رکھیں، پاکستان کے عوام کے اندر یہ اقدار موجود ہیں، مگر جب حکمران اقدار سے خالی ہوتے ہیں تو عوام کے اندر بھی یہ تاثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے خصوصی طور پر درخواست ہے کہ وہ ان مصیبت زدوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .